کرائمیا کے روس سے الحاق و مخالفت میں مظاہرے

یوکرین کے نیم خود مختار علاقے کرائمیا میں ریفرنڈم میں 95 فیصد ووٹروں نے روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیئے ہیں۔

ملک کے کل اہل ووٹرز میں سے 75 سے 80  فیصد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

روس کے حامی کرائمیا کے رہنما سر گئی اکسیانووف کہا کہ اُن کی حکومت پیر کو باضابطہ طور پر روس سے الحاق کی درخواست کرے گی۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمر پوٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے کہا کہ کرائمیا میں ریفرنڈم کے نتائج کو عالمی برادری تسلیم نہیں کرے گی۔

یوکرین میں روس نواز صدر وکٹر یانو کووچ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے نسلی اعتبار سے روسی اکثریت والے کرائمیا میں روسی فوج نے زمینی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

کرائمیا میں روسی نسل کے افراد کی اکثریت ہے اور ان میں سے بیشتر نے روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیئے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیو میں ہزاروں افراد نے کرائمیا میں ریفرنڈم کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے اسے یوکرین کو تقسیم کرنے کی کوشش قرار دیا۔

ایک آدمی اپنے چہرے پر روس کا پرچم بنوا رہا ہے۔

کرائمیا میں ریفرنڈم کے خلاف لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ان مظاہرین نے روس کے صدر کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔