ونواتو میں سمندری طوفان سے تباہی

ونواتو میں ہفتہ کو آنے والے سمندری طوفان کے بعد امدادی کارکنوں نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ونواتو میں سمندری طوفان سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

'پام' نامی طوفان کیٹگری پانچ کا سمندری طوفان تھا اور سٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر کے مطابق طوفان کی شدت کے وقت پورا ملک اس کی زد میں آیا ہوا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس طوفان میں 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

امدادی حکام کا کہنا ہے کہ  یہ بحرالکاہل میں آنے والے طوفانوں میں شدید ترین طوفان تھا۔

ہزاروں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونا پڑا جبکہ ملک کا مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

ونواتو آسٹریلیا کے مشرق میں واقع ہے اور یہ 80 جزیروں کا ملک ہے جس کی مجموعی آبادی 267000 نفوس پر مشتمل ہے۔