دُنیا بھر سے منتخب تصاویر

جنوبی کوریا: دارالحکومت سیول میں واقع ایک مندر میں بدھا کی 2,560 ویں سالگرہ پر دو بچے اپنے سر منڈانے کے بعد ایک دوسرے کو دیکھ کر ہنس رہے ہیں

مشرقی یوکرین میں لوگ کِلِین منڈے یا "صاف ستھرا پیر" کا تہوار منا رہے ہیں۔ یہ یوکرینی عیسائیوں کا روایتی تہوار ہے جو آرتھوڈکس ایسٹر کے اگلے دن منایا جاتا ہے

امریکی کرتب باز ہیتھر لارسن یروشلم میں واقع حضرت داؤد سے منسوب تاریخی عمارت کے دو میناروں کے درمیان رسے پر چل رہی ہیں

بھارت: اوجین میں جاری کمبھ کے میلے میں دعائیہ تقریب کے دوران ایک سادھو اپنے منہ پر کپڑا لپیٹے سر پر ایک مٹی کے برتن میں اپلا جلائے دھواں اڑاتا جا رہا ہے

پچاس برس سے زائد عرصے کے بعد امریکہ سے کیوبا پہنچنے والا پہلا مسافر بردار بحری جہاز ہوانا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے جا رہا ہے

چین کے صوبے زیجیانگ میں اجتماعی شادی کی ایک تقریب کے دوران نوبیاہتا جوڑے میدان میں موجود ہیں

چین کے صوبے سیچوان میں واقع پرانی اور متروک گاڑیوں کا ایک گودام جہاں گاڑیاں جنگلی اور خودرو جھاڑیوں میں گھری ہوئی ہیں

امریکہ کے شہر سیاٹل میں یوم مئی کے ایک جلوس کے دوران پولیس اہلکار احتجاج کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لے رہے ہیں

لندن میں ایک فن کار نے ریت پر پیغام تحریر کر رکھا ہے کہ "ہمارے بچوں کو قرض کے گرداب سے بچاؤ"

میانمار کے ایک مغربی قصبے میں ایک عورت مچھلیاں سکھانے کے لیے فرش پر پھیلارہی ہے

جرمنی کے علاقے بلومن برگ کے نزدیک واقع ٹیولپ کے ایک کھیت میں کسان پھول چن رہے ہیں

لندن کے سینٹ جیمز پارک میں ایک شخص پرندوں کو دانہ کھلا رہا ہے