دُنیا بھر سے منتخب تصاویر

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں شدید برفباری کے دوران ایک شخص پیدل چل رہا ہے۔

چین میں نئے قمری سال کے جشن کی تیاریاں عروج پر ہے۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں جہازوں کے کرتب کا ایک خوبصورت منظر۔

کویت کے وزیر خارجہ صباح الخالد الصباح نے ایران کا غیر معمولی دورہ کیا۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل کے باہر کار بم دھماکے اور مسلح عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے۔

موصل کی لڑائی کی وجہ سے شہر میں آباد لگ بھگ ساڑھے سات لاکھ افراد کی سلامتی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں جمعرات کو 68ویں یوم جمہوریہ کی تقریب منائی گئی۔