ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اتوار کو شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے شبہے میں ایک 22 سالہ شخص کو حراست میں لیا ہے جب کہ اس کے پاس رائفل اور دیگر اسلحہ موجود تھا۔ کوپن ہیگن میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے دیگر حملوں آوروں کی موجودگی کے شبہے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اتوار کو شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
شاپنگ مال میں فائرنگ کے بعد لوگ باہر کی جانب بھاگ رہے ہیں۔
فیلڈز شاپنگ سینٹر کے باہر شہری ایک دوسرے کو گلے لگا رہے ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک 22 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔
شاپنگ مال میں فائرنگ سے بھگ ڈر مچ گئی۔
فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔
ڈنمارک کے پولیس چیف انسپکٹر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات نسل پرستانہ مقصد یا کسی اور چیز کی طرف اشارہ نہیں دیتی۔
ہیگن میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے مقامی علاقے میں حملے آور کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا۔
شاپنگ مال کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔