بنگلہ دیش: ریستوران پر 'عسکریت پسندوں' کا حملہ گھنٹوں بعد پسپا

ڈھاکا میں سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کو ایک ریستوران پر حملہ کرنے والے چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرتے ہوئے یہاں سے کم ازکم 13 یرغمالیوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔

بنگلہ دیش کے کمانڈوز نے جب کارروائی شروع کی تو علاقے سے فائرنگ کی شدید آوزایں آئیں۔

داعش کے مشتبہ جنگجوؤں نے جمعہ کی شب کیفے پر حملہ کر کے لگ بھگ 20 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل تھے۔

جس کیفے پر یہ حملہ کیا گیا وہ غیر ملکی شہریوں میں بھی خاصا مقبول تھا۔

ڈھاکا میں ریستوران ہولی آرٹیزن بیکری پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 20 مارے گئے۔

شدت پسند تنظیم ’داعش‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اس کے جنگجوؤں نے کی ہے۔