کراچی کے دھوبی گھاٹ

کراچی کے دھوبی گھاٹوں میں دھوبی دن بھر درجنوں کپڑے دھوتے ہیں۔

کراچی کے دھوبی گھاٹ میں ایک عمر رسیدہ خاتون کپڑے دھو رہی ہیں۔

ہاتھوں سے کپڑے دھونے سمیت مشینوں میں بھی کپڑے دھونے کا انتظام موجود ہے۔

کراچی کے قدیمی دھوبی گھاٹ کا منظر جہاں کپڑے تاروں پر سوکھنے کے لیے ڈالے گئے ہیں۔

دھوبی گھاٹ میں ایک دھوبی کپڑوں پر صابن لگا رہا ہے۔

سفید کپڑوں کو رنگین کپڑوں سے علیحدہ دھو کر انہیں کلف دیا جاتا ہے۔

کپڑے دھلنے کے بعد انہیں گاہکوں تک پہنچانا اگلا مرحلہ ہوتا ہے۔

کپڑوں کو دھلائی کے بعد رسیوں پر سکھایا جاتا ہے۔

دھوبی گھاٹوں میں کپڑے دھونے کیلئے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ پاؤں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

ایک دھوبی کپڑوں کو الگ الگ کر رہا ہے۔

دھوبی گھر گھر جا کر کپڑے اکٹھے کرتے ہیں۔ بعد میں انہیں رنگوں کے حساب سے علیحدہ کر لیا جاتا ہے۔

دھوبی گھاٹ میں ایک لڑکا دھلے ہوئے کپڑے جمع کر رہا ہے۔

کراچی: دھوبی گھاٹ میں بڑے بڑے حوض میں بانی بھر کر اسمیں کپڑے دھوئے جاتے ہیں۔

دھوبی گھاٹ میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی کپڑے دھونے کے کام سے وابستہ ہیں۔

دھوبی عموماً کپڑے لانے اور لے جانے کیلئے ریڑھیوں اور گدھا گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔