طالبان کے حملے، موبائل نیٹ ورکس کی بندش سے تدریسی عمل دشوار

Your browser doesn’t support HTML5

طالبان کی حالیہ پیش قدمی کے بعد افغانستان کے صوبے قندھار میں موبائل فون اور نیٹ ورکس کی سروسز شام چھ سے صبح چار بجے تک بند رہتی ہیں۔ اس صورتِ حال نے طلبہ کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں گزشتہ برس کرونا وبا کے باعث تعلیم متاثر ہوئی اور اب جنگ کی وجہ سے تدریسی عمل مزید دشوار ہو گیا ہے۔