دنیا بھر میں دیوالی کے رنگ

ہندو برادری کے لیے دیوالی خوش قسمتی کا تہوار کہلاتا ہے۔

ہندو روایات کے مطابق اس دن کو دولت کی دیوی لکشمی سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔

اس تہوار میں ہندو افراد گھروں کی سجاوٹ کرتے ہیں مٹھائیاں اور کھانے بناتے ہیں۔

ہندو برادری پوجا پاٹ کے بعد پٹاخے اور پھلجزڑیاں جلا کر دیوالی کی خوشیاں مناتے ہیں۔

ہندو عقائد کے مطابق لکشمی دھن دولت کی دیوی ہے اور اس کی پوجا سے آنے والے دنوں میں خوشحالی آتی ہے۔

دیوالی کے موقع پر مندروں میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

دیوالی بھارت کا بھی سب سے بڑا تہوار مانا جاتا ہے ۔

اس روز لوگ آپس میں پیار محبت کے لیے تحائف لیتے دیتے ہیں۔

دیوالی راجہ رام چند ر کی 14 سال تک جنگلات میں رہنے کے بعد ایودھیا واپسی کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔

دیوالی کے وقت مٹی کے بنے دیوں کی مانگ بازار میں بڑھ جاتی ہے اور یہ کمہاروں کے لیے کاروبار کا اچھا موقع ہوتا ہے۔