امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب

امریکی صدر ڈونlڈ ٹرمپ نے بحثیت صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ریاض میں علاقائی سربراہ اجلاس میں شریک درجنوں عرب اور مسلمان ممالک کے راہنماؤں سے خطاب کیا۔

ریاض میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کسی مذہب کے خلاف لڑائی نہیں ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلیمان نے بذات خود صدر ٹرمپ کا استقبال کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر مسلم دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے آگے بڑھیں۔

امریکی صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی موجود تھیں۔

امریکی صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہفتہ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔

امریکی صدر نے سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے بھی کیے۔