امریکہ میں نشے کی وبا

Your browser doesn’t support HTML5

امریکہ میں اس وقت منشیات اور نشہ آور ادویات کا غلط استعمال ایک وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ گزشتہ سال اس کے باعث 60000 سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ یہاں روزانہ 90 افراد نشہ آور ’پین کلرز‘ کا حد سے زیادہ استعمال کرنے سے ہلاک ہو رہے ہیں۔ یہ مسئلہ کیسے پیدا ہوا اور کیوں تیزی سے بڑھ رہا ہے؟