مغربی افریقہ میں ایبولا سے بچاؤ کی کوششیں

لائبیریا کے دارالحکومت میں ایبولا سے متعلق نئے تشخیصی مرکز کے اہلکار وہاں سامان لے کر جا رہے ہیں۔

مختلف مقامات پر ڈراموں کے ذریعے ایبولا سے آگاہی مہم شروع کی گئی۔

آگاہی مہم میں شامل ایک اداکار

لائبیریا میں عوام الناس کے لیے ایبولا سے متعلق معلومات اور خبریں دیواروں پر تحریر کی گئی ہیں۔

ایبولا سے بچاؤ کے لیے صفائی کی خاص اہمیت ہے اور اسکول کے بچوں کو اس جانب راغب کیا جارہا ہے۔

ایک حاملہ خاتون کے ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے بعد انھیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مختلف علاقوں میں رضاکاروں کو بھیجنے سے قبل ان کا بھی طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔

صفائی کے لیے ایک شخص پانی کی بالٹیاں فروخت کر رہا ہے۔

جہاں بھی ایبولا وائس سے متاثرہ کسی مریض کی اطلاع ملتی ہے وہاں محکمہ صحت حفاظتی اسپرے بھی کرواتا ہے۔

ایک رضا کار ایبولا سے بچاؤ والا حفاظتی لباس پہن کر لوگوں کی تشخیص کر رہا ہے۔

ایبولا کی تشخیص اور علاج کے لیے قائم کیا جانے والا نیا مرکز صحت۔