مسافر طیارے کی تباہی کی تحقیقات جاری، روس میں یوم سوگ

کیئف میں روسی سفارتخانے کے سامنے ایک خاتون مسافر طیارے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمع روشن کر رہی ہے۔

روس اور مصر کے تفتیش کار مصری علاقے جزیرہ نما سینا میں گر کر تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

روس میں اتوار کو یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ 

جہاز کے 217 مسافروں میں صرف تین کا تعلق یوکرین سے تھا جب کہ باقی تمام لوگ روسی شہری تھے۔

طیارے پر سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ہے اور اتوار کی صبح تک یہاں سے 129 لاشیں نکالی جا چکی تھیں۔