رمضان ختم، عیدالفطر کی تیاریاں عروج پر

عید کی تیاریوں کے ساتھ عید کارڈ کی خریداری بھی ایک اہم مرحلہ ہے۔ ایک چھوٹی بچی عید کارڈ دیکھتے ہوئے

پاکستان میں عید کارڈ کے ذریعے مبارکباد دینے کی روایت اب بھی قائم ہے

پاکستان بھر میں بدھ کے روز عیدالفطر منائی جائے گی، شہریوں کی تیاریاں

ملک کے مختلف شہروں کی طرح کراچی میں بھی عیدالفطر کی تیاریاں جاری ہیں۔ عید کی خریداری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہےگا

کراچی: ایک جانب جہاں سلے سلائے کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہے وہیں درزی بھی آرڈر پورا کرنے میں مصروف ہیں

عیدالفطر کی چاند رات کراچی کے بازاروں میں خریداروں کے رش میں اضافہ

عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی عید کی تیاریوں میں تیزی آگئی

عید کارڈ کی فروخت کے لئے کراچی میں مختلف اسٹالز سجائےجاتےہیں

پاکستان میں عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی عید کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری کے لئے مارکیٹوں کا رخ کر رہی ہے۔ بازار خریداروں سے کھچا کھچ بھرے ہیں۔ چاند رات پر رات گئے تک یہ سلسلہ جاری رہےگا۔ عید کی تیاریوں کے کچھ مناظر تصاویر میں