کراچی: عید قرباں کی تیاریاں مکمل

عید کیلئے بچوں کا جوش و خروش دیدنی، ایک بچہ کوئلہ کے ٹکڑوں کو اٹھائے ہوئے

عید میں ایک روز رہ جانے پر کئی مویشی مالکان اپنے جانور فروخت کرکے واپس اپنے آبائی شہر لوٹ رہے ہیں

کراچی: آخری روز بھی شہریوں کی بڑی تعداد مویشی منڈی میں جانوروں کے بھاو تاو کرتی نظرآئی

چھری چاقو تیز کرنےوالوں نے منہ مانگے دام وصول کئے

کراچی: عید میں آخری روز رہ جانے پر بھی شہری جانور خریدکر گھروں کو لےجارہے ہیں

شہری عیدقرباں کیلئے جانور کا گوشت بنانے کیلئے مڈیاں خریدرہےہیں

قربانی کے جانوروں کا گوشت بنانے کیلئے چٹائیوں کی خریداری

عید میں ایک روز رہ جانے پر ہر چیز کی قیمتوں میں اضافے پر شہری پریشان

کراچی: عیدقرباں کے جانوروں کے گوشت سے کھانے بنانے خصوصی سیخ کباب بنانے کیلئے کوئلے خریدے جاتے ہیں

ایک دکان پر چھریاں چاقو کی دھار تیز کیجارہی ہے

پاکستان میں جمعے کے روز عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، جسےمذہبی جوش و خروش سے منانے کیلئے تیاریاں آخری روز تک جاری رہیں۔ جمعرات کے روز بھی کراچی میں شہری عید کی مختلف تیاریوں میں مصروف رہے۔ کہین آخری روز مویشی منڈی میں کئی گاہک مویشی مالکان سے جانوروں کی قیمتوں میں بھاو تاو کرتے نظرآئے۔آخری روز تک جانوروں کی خریداری سمیت شہری قربانی کیلئے تیاریوں میں مگن رہے ایسے میں کہیں کوئی لکڑی کی مڈیاں خریدرہاتھا تو کہیں سیخیں بنانے کا سامان ایک جانب کہیں چھریاں چاقو تیز کرنےوالوں نے منہ مانگے دام وصول کئے تو ہر شے کی منہ مانگی قیمت وصول کرنے پر شہری مہنگی اشیا خریدنے پر مجبور ہوئے