کرونا وائرس اور پی ایس ایل: پاکستان کے اسٹیڈیم ویران

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جمعے کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا داخلہ ممنوع تھا۔

میچ کے دوران اسٹیڈیم تماشائیوں سے خالی رہا۔

نیشنل اسٹیڈیم کے باہر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی ماسک لگائے ہوئے تھے۔

میچ کے بعد کھلاڑی اور آفیشلز گراؤنڈ میں موجود ہیں جب کہ اسٹینڈز خالی دکھائی دے رہے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کے عملے کا ایک شخص خالی اسٹیڈیم میں اپنی تصویر کھینچ رہا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈز کا ایک اور منظر۔ عملے کے دو ارکان اکیلے بیٹھے ہیں جب کہ ایک شخص نے ماسک بھی لگایا ہوا ہے۔

عملے کے دو ارکان ماسک لگا کر میچ دیکھ رہے ہیں جب کہ باقی تمام کرسیاں خالی ہیں۔

تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ ملی تو کچھ شائقین نے اسٹیڈیم کے قریب ایکسپو سینٹر کے باہر لگائی گئی اسکرین پر میچ دیکھا۔

نیشنل اسٹیڈیم کی رنگ برنگی خالی کرسیاں تماشائیوں کی راہ دیکھ رہی ہیں۔

اسٹینڈز میں تنہا بیٹھا ایک شخص میچ دیکھنے میں مگن ہے۔

میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔ آخری اوور میں پشاور زلمی کو 15 رنز درکار تھے لیکن اس کے بیٹسمین صرف 11 رنز بنا سکے۔