فرعونی اشیا دیکھنے کے لیے لوگوں کی عجائب گھر واپسی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قائم عجائب گھر میں فرعون سے منسوب اشیاء نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔

مصر کی حالیہ تاریخ میں تشدد کے بدترین لہر کے بعد سیاحوں اور قدیم تاریخ سے لگاؤ رکھنے والے افراد کی اس عجائب گھر میں آمد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

مصر میں حالیہ بغاوت کے بعد اس صنعت کو شدید نقصان پہنچا۔

مصر میں حالیہ بغاوت کے بعد اس شعبے سے جڑے لاکھوں افراد اپنے ذریعہ معاش سے محروم ہو گئے جب کہ ملک کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

قاہرہ میں قائم عجائب گھر میں انتہائی قیمتی قدیم نوادرات رکھے ہوئے ہیں۔

مصر میں ہونے والے فساد کے دوران قدیم نوادرات کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

لوگ عجائب گھر میں رکھے ہوئے ایک مجسمے کو دیکھ رہے ہیں۔

عجائب گھر میں رکھے ہوئے انتہائی قیمتی مجسمے

قاہرہ میں قائم عجائب گھر کا ایک منظر

عجائب گھر میں رکھا ہوا لکڑی کا مجسمہ