یورپ پہنچنے والے تارکینِ وطن کی مشکلات

مہاجرین کو بسوں کے ذریعے جرمنی کے شہر میونخ سے ارفرٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔ جرمنی نے لاکھ مہاجرین کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہنگری کے رہنماؤں نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ آسان راہداری کی خبر سن کر مزید پناہ گزین ہنگری کا رخ کریں گے۔

پناہ گزینوں کو جرمن آبادی  میں ضم کرنے کے لیے سرکاری خزانے سے مزید 6.6 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔

شام، عراق اور افغانستان سے مہاجرین کی بڑی تعداد کشتیوں کی ذریعے یورپ پہنچ رہی ہے

ہنگری کے علاقے روسزکے میں عارضی طور پر ٹھہرائے گئے مہاجرین آگے بڑھ رہے ہیں

ہنگری پولیس کا ایک اہلکار پناہ گزین شخص کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اس کے پاس ایک چھوٹا بچہ بھی ہے

ایک پناہ گزین شخص پولیس کی پکڑ سے بچنے کےلیے اپنے بچے کے ساتھ بھاگتے ہوئے گر گیا

مہاجرین پولیس سے بچنے کےلیے کھیتوں کی طرف دوڑ لگا رہے ہیں

ہنگری پولیس کے اہلکار کھیتوں کی طرف بھاگتے مہاجرین کے پیچھے جا رہے ہیں

کچھ مہاجرین سربیا اور ہنگری کے درمیان بارڈر کراس کر رہے ہیں

مہاجرین ہنگری کے علاقے روسزکے میں ایک بس پر سوار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں

انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں نے مہاجرین کی امداد کے انتظامات کیے گئے ہیں