یورپ میں پناہ گزینوں کا بحران

جرمنی پہنچنے پر پناہ گزین ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

پناہ کے لیے قدرے نرم قوانین کی بنیاد پر جرمنی پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا یورپی یونین کا سب سے بڑا ملک ہے۔

گزشتہ دور روز کے دوران 20 ہزار سے زائد تارکینِ وطن جرمنی اور آسٹریا پہنچ گئے۔

مشرقی وسطیٰ اور افریقی ملکوں سے ہزاروں افراد پرخطر ذرائع سے سفر کر کے ہنگری پہنچے تھے۔

یونان کی سرحد کے قریب بناہ گزین ریلوے کی پٹڑی پر سو رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ہنگری میں کئی روز سے پھنسے پناہ گزینوں کو لے کر کئی ٹرینیں آسٹریا پہنچی ہیں جہاں سے ہزاروں تارکینِ وطن کو آگے جرمنی روانہ کردیا گیا ہے۔

ٹرینوں کے علاوہ گاڑیوں کے قافلوں اور پیدل بھی سیکڑوں پناہ گزینوں سرحد عبور کر کے ہنگری سے آسٹریا میں داخل ہوئے ہیں۔

گزشتہ ماہ جرمنی نے پناہ کے متلاشی ایک لاکھ افراد کو رجسٹر کیا تھا جب کہ رواں سال ایسے افراد کی تعداد آٹھ لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت چار گنا زیادہ ہے۔