کروئیشیا نے سربیا کے ساتھ اپنی سرحد کھول دی

تقریباً تین ہزار کے قریب افراد سرحدی راستوں کی بندش کی وجہ سے سرد موسم اور بارش میں بلقان کی سرحد پر محصور ہو کر رہ گئے تھے۔

اقوام متحدہ نے یورپ میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی صورتحال کو عالمی یکجہتی کا بحران قرار دیا ہے۔

تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث یورپی یونین میں ایک بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

حالیہ چند ماہ میں شام، افریقہ اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے کئی لاکھ مہاجرین ترکی سے بلقان کے راستے جرمنی سویڈن اور دوسرے یورپی ممالک پہنچے ہیں۔

ہنگری نے پہلے ہی کروئیشیا سے متصل اپنی سرحد بند کر دی۔

مشرقی یورپ میں ہزاروں تارکین وطن اور پناہ گزین خوراک اور پانی کی کم دستیابی جیسی صورتحال سے دوچار ہیں۔