بچے پالنا میرے بس کی بات نہیں: غربت کا مارا باپ

کراچی کے ایدھی ویلفِئر سینٹر میں ایسا ہی ایک لاچار باپ اپنے ننھے منے کمسن چھ بچوں کو ایدھی ہوم یہ کہہ کر چھوڑگیا کہ ان کو پالنا میرے بس کی بات نہیں رہی

کراچی کے ایدھی سینٹر میں غربت کے باعث والد اپنے چھ بچوں کو کفالت کی غرض سے چھوڑگیا

والد کی طرف سے ایدھی ہوم چھوڑے گئے ان بچوں میں سب سے چھوٹے بچی کی عمر آٹھ ماہ ہے

کراچی:چھ بچوں کی عمریں آٹھ ماہ سے 7 سال تک کے درمیان ہے جو والدین کو یاد کررہے ہیں

ایدھی ہوم کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایسے کئی دفعہ والدین غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو ایدھی ہوم چھوڑ کر جاچکے ہیں جن کی کفالت ایدھی ہوم کرہاہے

کراچی ایدھی ہوم میں لائے گئے بچوں کا کہنا ہے کہ ان کے والدچھوڑگئے ہیں جبکہ واپس لےجانے کا کچھ نہیں کہا

کراچی ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک والد چھ بچوں کو یہ کہہ کر چھوڑگیا کہ وہ غربت کے باعث انکی کفالت نہیں کرسکتا

ایک لاچار باپ، کراچی کے ’ایدھی ویلفِئر سینٹر‘ میں اپنے ننھے منے کمسن چھ بچوں کو یہ کہہ کر چھوڑ گیا ہے کہ ان کو پالنا میرے بس کی بات نہیں رہی۔ عبدالستار ایدھی نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا ہے کہ غربت کا شکار یہ شخص اپنے چار بیٹوں اور دو ننھی بیٹیوں کو یہاں لاکر چھوڑ گیا