’میری یہ جراٴت کہاں کہ میڈیا ہاؤس کو کسی صحافی کو نکالنے کے لئے کہوں‘

Your browser doesn’t support HTML5

پاکستان کے کئی نیوز چینلز کے ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں۔ نتیجتاً صحافی کئی ہفتوں سے احتجاج کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حکومت کی جانب سے سینسر شپ اور میڈیا پر کسی قسم کے دباؤ کے الزامات سے انکار کرنے کے ساتھ میڈیا ہاوسز کو درپیش مالی چیلنجز کی نشاندہی کی۔