فرگوسن میں دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار دی گئی

 امریکی ریاست میسوری کے شہر فرگوسن میں دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار دی گئی۔

پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ جن اہلکاروں کو گولی ماری گئی ان کی حالت کے بارے میں ابھی کوئی اطلاعات نہیں۔

گولیاں چلنے کے بعد پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد کو اسٹیشن کے باہر تعینات کر دیا گیا۔

فرگوسن اب بھی گزشتہ اگست میں ایک سیاہ فام مائیکل براؤن کی ہلاکت  کے اثرات سے نمٹ رہا ہے جو ایک سفید فام پولیس اہلکار  ڈیرن ولسن کے ساتھ جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔