فرگوسن میں کشیدگی

شہر کی پولیس کے مطابق اس موقع پر طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کی گولی لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

سینٹ لوئیس کے پولیس چیف جان بیلمر نے کہا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس جاسوس ایک شخص کی نگرانی کر رہے تھے جس کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ وہ مسلح ہے۔

بیلمر نے کہا کہ پولیس نے لوٹ مار اور املاک کو نقصان پہنچانے کی اطلاع ملنے پر اس علاقے میں اپنی نفری بڑھائی

پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری مائیکل براؤن کی ہلاکت کے بعد پولیس کی بے جا اختیارات کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہرے ہوئے تھے۔

زشتہ برس اگست میں پولیس افسر ڈیرن ولسن نے فرگوسن میں مائیکل براؤن کے ساتھ مڈبھیڑ کے بعد گولی چلائی تھی جس سے وہ ہلاک ہوگیا تھا۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے اس علاقے میں جمع لوگوں کو وہاں سے چلے جانے کا حکم دیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے دھویں کا استعمال کیا۔