'فیدل کاسترو کی زندگی' پر ایک نظر

Your browser doesn’t support HTML5

کیوبا میں سابق صدر فیدل کاسترو کے انتقال پر نو روزہ قومی سوگ منایا جا رہا ہے جس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ سوگ کے ایام میں ملک میں ہر طرح کے تفریحی شوز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ فیدل کاسترو کے بھائی اور موجودہ صدر راول کاسترو نے جمعہ کو فیدل کاسترو کی موت کا اعلان کیا تھا۔ ان کی عمر 90 سال تھی۔