فٹ بال ورلڈ کپ: چھٹے دن کی تصویری جھلکیاں

آسٹریلیا کے ٹم کےہل نےاکیسویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی

نیدرلینڈ کے روبن نے 58ویں منٹ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرا گول کرکے اسکور برابر کر دیا تھا

نیدرلینڈ کے ڈیپے نے آسٹریلیا کے خلاف 68ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی

نیدرلینڈ کے جوناتھن اور آسٹریلیا کے ڈیوڈسن اور مک کے گروپ بی کے مقابلے میں ایک دوسرے سے فٹ بال کے پیچھے دوڑتے ہوئے

برازیل فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے کھیل میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈ مدّمقابل ہیں

روس کے گول کیپر آکن فیو جنوبی کوریا کے کھلاڑی لی کیون ہو کی طرف سے 68ویں منٹ میں گول کیے جانے کی کوشش کو روکتے ہوئے ناکام رہے

برازیل فٹ بال ورلڈ کپ میں روس کا مقابلہ کوریا کے ساتھ ہوا

روس کے کھلاڑی ایلیگزینڈر کرزاکوونے جنوبی کوریا کے خلاف74ویں منٹ میں گول کرکے کھل کا اسکور برابر کردیا

روس کے کھلاڑی اور جنوبی کوریا کے کھلاری برازیل ورلڈ کپ مقابلے کے دوران فٹ بال پر جھپٹتے ہوئے

جنوبی کوریا کے کھلاڑی لی کیون ہو نے اپنی ٹیم کو 68ویں منٹ میں گول کرکے برتری دلوائی

برازیل کی گول کیپر کیسار جمپ لگا کر فٹ بال کو روکتے ہوئے

برازیل کے نیمار سے فٹ بال چھیننا میکسیکو کے کھلاڑیوں کے لیے ایک چیلینج بنا ہوا تھا

برازیل کی مارسیلو اور میکسیکو کے اگیولر گروپ اے کے مقابلے میں ایک دوسرے کے مدّ مقابل

میکسیکو کے گول کیپر اوچاو برازیل کے کے کھلاڑی نیمار کی طرف سے گول کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے

میکسیکو کے گول کیپر اجھل کر فٹ بال کو روک رہے ہیں