سان فرانسسکو میں عمارت آگ کی لپیٹ میں

Your browser doesn’t support HTML5

امریکہ کے شہر سان فرانسسکو کے مضافات میں ایک رہائشی عمارت کی دوسری منزل اور نیچے واقع کئی کاروباری دفاتر کو ہفتے کی رات آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے اونچے شعلے دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔ اس حادثے میں کوئی ہلاک یا زخمی تو نہیں ہوا لیکن آگ کی وجہ سے 15 لوگوں کو بےگھر ہونا پڑا۔