سمندری طوفان میتھیو سے فلوریڈا میں نقصان

ماہرین کی طرف سے یہ پیش گوئی سامنے آئی تھی کہ فلوریڈا تک پہنچے کے بعد یہ ساحلوں علاقوں میں تباہی کا موجب ہو گا۔

فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں 195کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں جب کہ 30 سینٹی میٹر تک بارشیں بھی ہوئیں۔

فلوریڈا میں سمندری طوفان ’میتھیو‘ سے تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

تیز ہواؤں اور شدید بارش نے مکینوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق فلوریڈا، جورجیا اور جنوبی کیرولائنا میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔

خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ طوفان جورجیا، ساؤتھ کیرولینا اور نارتھ کیرولینا کو متاثر کر سکتا ہے۔

طوفان اب کمزور پڑنے کے بعد امریکی مشرقی ساحل تک پہنچ گیا ہے۔

اس سے قبل امریکہ سے تیسرے یا اس سے زائد درجے کا ٹکرانے والا طوفان "ولما" تھا جو اکتوبر 2005 میں آیا تھا۔

میتھیو طوفان ہیٹی میں تباہی کے بعد جمعے کی صبح فلوڑیڈا سے ٹکرایا۔

اس سے قبل سمندری طوفان میتھیو نے ہیٹی میں تباہی مچائی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 800 ہو گئی ہے۔