چالیس روز بعد بھی دھرنا جاری

پارلیمنٹ کے باہر موجود دھرنے میں موجود نوجوان لڑکیاں اخبار کا مطالعہ اور گفتگو میں وقت گزارتی ہیں

مظاہرین خیموں میں موجود کنٹینر سے پینے کا پانی بوتلوں میں بھر رہے ہیں

دھرنے میں موجود خواتین کی مصروفیات گھر جیسی ہی ہیں

خیموں کے باہر گندگی اور صفائی کا کوئی انتظام نا ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے

احتجاجی دھرنے کی خیمہ بستیوں میں لباس بھی فروخت کئے جارہے ہیں

 خیمہ بستی آباد ہے اور سیاسی جماعتوں کے کارکن اپنے قائدین کے حکم پر وہاں موجود ہیں

دھرنے میں موجود مظاہرین کیلئے کھانے پینے کی اشیا فروخت کیجاتی ہیں

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے تک پارلیمنٹ کے باہر ہی ڈیرے ڈالے رہیں گے

اسلام آباد دھرنے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی ہے جو خیموں کو ہی اپنا مسکن بنائے ہوئے ہیں

مظاہرین کے لیے قائم ایک طبی کیمپ میں موجود افراد۔

دھرنے کے مقام پر قائم ایک ٹی اسٹال