فرانس کے قومی دن کے موقع پر ملٹری پریڈ کا انعقاد

فرانس کے قومی دن کے موقع پر ہونے والی اس تقریب میں فرانسیسی ہیلی کاپٹر نے بھی شرکت کی۔

فرانس کے فوجی ٹینک کا دستہ سلامی دے رہا ہے۔

فرانس میں بیستائل ڈے کو قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

صدر فرانسس اولاں فوجی دستوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔

فرانس کے قومی دن کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ۔

میرین انفینٹری پیراشوٹ ریجمنٹ سے تعلق رکھنے والے فوجی سلامی دیتے ہوئے گزر رہے ہیں۔

فرانس کی فضائیہ نے بھی شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا۔

قومی دن کے موقع پر پرندوں کو آزاد کرنا بھی تقریبات کا ایک خصوصی حصہ ہوتا ہے۔

فرانس کے صدر پریڈ کے موقع پر اعلیٰ عسکری عہدیداروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

مناکو کے پرنس البرٹ ٹو نے بھی اس پریڈ میں شرکت کی۔