تصاویر: فٹ بال ورلڈ کپ میں فتح پر فرانس میں جشن

فرانسیسی ٹیم ورلڈ کپ کے ساتھ

فائنل میں فرانسیسی ٹیم کی فتح کے بعد ماسکو کے اسٹیڈیم میں موجود فرانس کے صدر ایمانوئیل میخواں اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

میچ کے اختتام پر ہونے والی تقریب میں میزبان ملک روس کے صدر ولادی میر پوٹن، فرانس کے صدر ایمانوئیل میخواں اور کروشیا کی صدر کولنڈا گریبر-کٹارووچ موجود ہیں۔

فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد فرانس کے کھلاڑی اپنے کوچ کو اُٹھا کر ہوا میں اچھال رہے ہیں۔

پیرس کی ایک مرکزی شاہراہ پر جشن منانے والوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس ان پر پانی کی بوچھاڑ کر رہی ہے۔

کروشیا کے مداح ورلڈ کپ فائنل میں اپنی ٹیم کی شکست پر صدمے کا شکار ہیں۔

ورلڈ کپ جیتنے پر فرانس کو مبارک باد دینے والوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل تھے۔