فرانس: جریدے کے دفتر پر حملے کے بعد سکیورٹی ’ہائی الرٹ‘

حملہ آور مدیر کے دفتر میں جا گھسے اور وہاں اندھا دھند فائرنگ کی۔

حملے کی مذمت کرتے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد پیرس میں جمع ہوئی۔

فرانزک ماہرین کا ماننا ہے کہ حملہ آوروں نے فرار ہونے کے لیے یہ کار استعمال کی۔

حملے سے زخمی ہونے والے شخص کو  اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تین حملہ آوروں میں سے دو آپس میں بھائی اور فرانس ہی کے شہری ہیں جن کی عمریں 34 اور 32 سال ہیں۔

اس حملے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں جریدے کے شریک بانی اور مدیرِ اعلی سمیت تین کارٹونسٹ بھی شامل ہیں۔

امریکہ سمیت دنیا کے کئی ملکوں نے جریدے کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے فرانس کی حکومت اور شہریوں کے ساتھ ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

فرانسیسی پولیس حکام نے بدھ کو دارالحکومت پیرس میں ایک ہفت روزہ جریدے پر حملہ کرکے 12 افراد کو قتل کرنے والے تین حملہ آوروں کو شناخت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فرانس کے صدر فرانسس اولانڈ  نے بھی جائے وقوع کا معائنہ کیا۔