امریکہ میں منجمد غاروں کی سیر

برف کے قدرتی فن پارے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

موسم سرما میں برفانی طوفانوں کے بعد یہاں برف کے بند بن گئے ہیں۔

قدرت کا حسین فن پارہ جسے انسانی آنکھ دیکھ کر دنگ رہ جاتی ہے

شمال مغربی ریاست وسکونسن میں سپیریئر جھیل کے جمے ہوئے پانی کی وجہ سے لوگ کئی سالوں بعد ان منجمد غاروں تک پہنچ سکے۔

منجمد برف کا دلکش منظر دیکھ کر سیاح حیران و ششدر

غار کے اندر سے لی گئی ایک خوبصورت تصویر

ایک سیاح غار کے اندر آتی ہوئی دھوپ سے محظوظ ہو رہا ہے

شدید سرد موسم سے جھیل کا پانی منجمد ہونے کی وجہ سے لوگ برفیلی تہہ پر خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں

سیاح قدرت کے تخلیق کردہ برف کے فن پارے دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں

ایک سیاح غار کے اوپر سے پھسل کر نیچے کی طرف آ رہا ہے