دیوار برلن کو گِرے 25 برس مکمل

دیوارِ برلن کے انہدام کے 25 برس مکمل ہونے پر جرمن لوگوں نے خوشیاں منائیں۔

دیوار برلن 1961ء میں تعمیر ہوئی جس کے نتیجے میں تقریباً تین عشروں تک یہ شہر منقسم رہا۔

چانسلر آنگیلا مرخیل نے اُن افراد کے حوصلے کو سراہا جنھوں نے اِسے گرانے کے سلسلے میں کردار ادا کیا۔

مشرقی اور مغربی جرمنی تین اکتوبر،1990ء میں دوبارہ ایک ہوئے۔

 آنگیلا مرخیل نے خطاب میں کہا کہ دیوار کا منہدم ہونا اِس بات کا غماز ہے کہ خواب حقیقت کا روپ دھار سکتے ہیں۔

کُل 161 کلومیٹر طویل یہ دیوار اس لیے تعمیر کی گئی تھی تاکہ مشرق سے لوگ مغرب کی طرف نہ جا پائیں۔

دیوار برلن نے جرمن دارالحکومت کو منقسم کر رکھا تھا، جو ’سرد جنگ‘ کی علامت بنا۔

دیوارِ برلن اُن ملکوں کے لیے سبق آموز معاملہ ہے، جنھیں آج کل جنگ کی تباہ کاری درپیش ہے۔