گھانا: پیٹرول اسٹیشن پر دھماکے سے 150 افراد ہلاک

 گھانا میں پیٹرول اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 150 ہو گئی یے۔

دارالحکومت اقرا میں شدید بارشوں کی وجہ سے متعدد لوگ پٹرول اسٹیشن پر پناہ لیے ہوئے تھے۔

پیٹرول اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے اور اُس کے نتیجے میں لگنے والی آگ قریبی عمارات تک پھیل گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ جائے وقوعہ پر ابھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سیلابی پانی کے ساتھ پیٹرول اور ڈیزل بہہ کر قریبی مکان میں چلا گیا جہاں سے آتشزدگی شروع ہوئی۔