نابینا افراد کی معاونت کے لیے ڈیجیٹل چھڑی متعارف

Your browser doesn’t support HTML5

لاہور کے دو انجینئرز نے نابینا افراد کی معاونت کے لیے ڈیجیٹل چھڑی متعارف کرائی ہے جسے گو کین کا نام دیا گیا ہے۔ گو کین نابینا افراد کو ارتعاش کے ذریعے رکاوٹوں سے آگاہ کرتی ہے۔ ڈیجیٹل چھڑی متعارف کرانے والے نوجوانوں کو امید ہے کہ گو کین نابینا افراد کی مخصوص سفید چھڑی کا بہتر متبادل ثابت ہو گی۔