تصاویر: یونان میں سیلاب سے تباہی

سیلاب سے اب تک 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

سیلاب کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 30 سے 80 سال کے درمیان تھیں

یونان کے علاقے مندرا میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے

سیلاب کے نتیجے میں دیگر املاک کے ساتھ ساتھ لوگوں کی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے

سیلاب کے باعث دارالحکومت ایتھنز کے نزدیک سے لاپتا چھ افراد کی تلاش جاری ہے۔

سیلاب کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں

سیلاب کی زد میں آکر ایک گھر کا سامان کیچڑ میں پڑا ہے

فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق انہیں سیلاب کے بعد سے اب تک امداد کے لیے 910 کالز موصول ہوچکی ہیں۔

امدادی کارکنوں کے مطابق انہوں نے اب گھروں اور گاڑیوں میں پھنسے سیکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے