یونان: انتخابات میں سیپراس کی جماعت کی کامیابی

یونان میں الیکسس سیپراس نے دعویٰ کیا کہ بائیں بازو کی ان کی جماعت سیریزا نے اتوار کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ان کی مخالف کنزرویٹو جماعت نیو ڈیموکریسی نے شکست تسلیم کر لی ہے جبکہ تسیپراس نے انتخابات میں اپنی فتح کو ’عوام کی فتح‘ قرار دیا ہے۔

اتوار کو ہونے والے انتخابات یونان میں ایک سال کے دوران تیسرے قومی انتخابات تھے۔

سیپراس کا کہنا تھا کہ وہ قوم پرست جماعت کو حکومت میں شامل کریں گے۔

یونان کی معیشت کو شدید بحران کا سامنا ہے جس سے نکلنے کے لیے اسے اپنے یورپی قرض خواہوں سے بیل آوٹ پیکج درکار ہے۔