گوئٹے مالا: مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی

حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجہ سے ملبے کی نیچے دب جانے والے درجنوں افراد کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔

امدادی کارکن ایک عورت کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال لے جا رہے ہیں۔

لوگ اپنے عزیزوں کی ہلاکت کی خبر سننے کے بعد غم سے نڈھال ہیں۔

مٹی کا تودہ گرنے کے حادثے میں مرنے والوں میں کئی چھوٹے بچے بھی ہیں۔

یہ حادثہ دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے 15 کلومٹر دور مشرق میں واقع ایک گاؤں میں پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات کو ہونے والی اچانک شدید بارشوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 125 مکانات تباہ ہو گئے۔