پیر، 21 دسمبر 2020 کا بلیٹن

Your browser doesn’t support HTML5

برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم کے انکشاف کے بعد کئی یورپی اور ایشیائی ممالک نے اس پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ کرونا کی اس نئی قسم کو 'وی یو آئی' کا نام دیا گیا ہے جو ابتدائی اندازوں کے مطابق پہلے سے موجود کرونا وائرس کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ امریکہ کے 78 سالہ نو منتخب صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین آج دی جا رہی ہے۔ اس عمل کو ٹیلی ویژن پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔ مزید خبروں اور تفصیلات کے لیے سنیے اور دیکھیے وائس آف امریکہ کا سات بجے کا نیوز بلیٹن۔