ہلری کلنٹن امریکہ کی ’پہلی خاتون صدارتی امیدوار‘

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلری کلنٹن کو 2383 مندوبین کی حماید حاصل ہو چکی ہے جو کہ ڈیموکریٹ کی طرف سے نامزدگی کے لیے درکار ہے۔

ہلری کلنٹن ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیابی کے دعوے کے ساتھ ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔

ہلری کلنٹن پہلی خاتون ہیں جو امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں ایک بڑی جماعت کی نمائندگی کریں گی۔

ہلری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار بننے کے لیے درکار مندوبین کی مطلوبہ تعداد حاصل کر لی ہے۔

تاہم جولائی میں ڈیموکریٹک پاڑی کے کنونشن میں ووٹنگ سے قبل باضابطہ طور پر جماعت حتمی امیدوار کا اعلان نہیں کرے گی۔

منگل کو دیر گئے بروکلین میں اپنے پرجوش حامیوں سے ہلری کلنٹن نے خطاب کرتے ہوئے اسے ایک تاریخ ساز لمحہ قرار دیا۔