ہانگ کانگ میں ایک بار پھر جمہوریت کے حامی افراد کا مظاہرہ

ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرین نے گزشتہ سال کی طرح ایک بار پھر شہر کی سڑکوں پر اتوار کو مظاہرہ کیا۔

لگ بھگ 12,000 مظاہرین نے شہر کے اقتصادی مرکز میں مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ ہانگ کانگ میں مکمل جمہوریت کے مطالبے پر اب بھی قائم ہیں۔

مظاہرین 2017ء میں ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کے چناؤ مکمل طور پر جمہوری  طریقے سے کروانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے "ہم حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں" کے نعرے لگا رہے تھے۔

گذشتہ سال کے مظاہروں اور دھرنوں کے بعد ہانگ کانگ کے جمہوریت پسند مظاہرین نے اس سال کا پہلا بڑا جلوس نکالا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو کے انتخاب کے لیے مکمل طور پر جمہوری انتخابات کروائے جائیں۔

زرد رنگ کی چھتریاں ہانگ کانگ کی جمہوریت پسند تحریک کی علامت ہیں۔

گزشتہ برس ان مظاہرین نے ڈھائی ماہ تک شہر کے مرکزی حصے میں دھرنا دیے رکھا تھا۔