ہانگ کانگ: پولیس کارروائی کے بعد مظاہرین دوبارہ منظم

ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرین پولیس کی طرف سے انھیں ہٹائے جانے کی کارروائی کے چند ہی گھنٹوں بعد دوبارہ مختلف جگہوں پر دھرنا دے دیا۔

لگ بھگ ایک ہزار مظاہرین نے دوبارہ مونگ کوک کے علاقے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں۔

مظاہرین چیف ایگزیکٹو لیونگ چن ینگ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں۔

طلبہ اور جمہوریت نواز گروپ اوکیوپائی سینٹرل پر مشتمل مظاہرین اس خطے میں مکمل طور پر آزادانہ انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے دوران متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ہانگ کانگ میں گذشتہ تین ہفتوں سے جمہوریت کے حق میں مظاہرے جاری ہیں۔

پولیس نے مظاہرین پر مرچوں کا اسپرے یعنی چھڑکاؤ اور لاٹھی چارج کیا اور بعض سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

جمعہ کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  احتجاج کرنے والوں کے خیمے اور ان کی طرف سے کھڑی رکاوٹیں ہٹائی۔