"پاکستان آ کر لگا اپنے گھر واپس آ گیا ہوں"

Your browser doesn’t support HTML5

ایک صدی پہلے چکوال کے رہائشی سردار چیت سنگھ نے اپنے علاقے کے بچوں کے مستقبل کے لیے اینگلو ورنیکولر اسکول قائم کیا تھا جو بعد گورنمنٹ ہائی اسکول مُنڈے بن گیا۔ اسکول کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لیے سردار چیت سنگھ کے پوتے رتن دیپ سنگھ بھارت سے پاکستان آئے۔