تصاویر: طوفان ہاروی ٹیکساس سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان 'ہاروی' کی سیٹیلائٹ سے لی گئی ایک تصویر

سمندری طوفان کے سبب ایک ٹرک پانی میں گھرا نظر آرہا ہے

طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں سڑک کے کنارے لگا ایک سائن بورڈ گر گیا ہے

ایک شخص سمندری طوفان کے ساتھ اپنی تصویر بنانے کی کوشش کر رہا ہے

سمندری طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر متاثرہ علاقے کے لوگوں نے پہلے ہی اشیائے خور و نوش کا ذخیرہ کرلیا تھا۔ ایک اسٹور کے خالی شیلف اس بات کا ثبوت ہیں

ہاروی طوفان 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کا باعث بنا ہے

طوفان کے راستے میں آنے والے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے
 

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان "جان لیوا خطرے" کا حامل ہے

طوفان کے پیش نظر ایک دوکان کے دروازوں اور کھڑکیوں کو تختوں کی مدد سے بند کردیا گیا ہے, جس پر 'ہاروی اچھے رہنا' کے الفاظ درج ہیں۔