امریکہ میں خودکشی کی شرح میں اضافہ

Your browser doesn’t support HTML5

حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں تقریبا 45 ہزار امریکی شہریوں نے خود اپنی جان لی۔ حال ہی میں مقبول ڈیزائنر کیٹ سپیڈ اور شیف اینٹنی بورڈین جیسی مشہور شخصیات کی خودکشیوں کے بعد ماہرین یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس عمل کے پیچھے کون سی معاشرتی وجوہات کارفرما ہیں؟