پاکستان میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر

جشن آزادی کے لئے خریداری کرتے بچے اور ان کے اہل خانہ

یوم آزادی کی مناسبت سے دو بچے قومی پرچم کے رنگوں سے سجی ٹوپیاں پہنے ہوئے

ہرے اور سفید رنگ کی چوڑیاں، بینڈ اور دیگر آئٹمز جو خاص جشن آزادی کے لئے تیار کئے گئے ہیں

اسٹالز پر فروخت کے لئے رکھے گئے قومی پرچم

سفید اور ہرے رنگوں میں رنگے دوپٹے میں لوگوں کی دلچسپی

پاکستان کے قومی پرچم سے مناسبت رکھتی فراکیں اور سوٹ

جشن آزادی کے لئے تیار کی گئی خاص چوڑیاں اور شائقین

قومی پرچموں کی نمائندگی کرتی جھنڈیاں جو یوم آزادی پر گھر سجانے کے لئے استعمال ہوتی ہیں

ہرے اور سفید رنگ کے مچھلی کی شکل و صورت والے غبارے

'پاکستان چوک' پر لوگ جشن آزادی کے لئے مختلف چیزوں کی خریداری میں مصروف ہیں۔ رش کا اندازہ لگائے

خریداروں کی بھیڑ کا ایک اور منظر۔ صرف عید پر خریداروں کا ایسا رش دیکھنے کو ملتا ہے

دو دوست قومی پرچم کی خریداری کے وقت ایک دوسرے سے مشورہ کرتے ہوئے

قومی پرچموں کی خریداری کا ایک اور انداز۔ پلاسٹک سے بنے جھنڈے۔۔۔۔ نہ بھیگنے کا ڈر نہ جلدی پھٹنے کا خوف

پاکستان کے ’یوم آزادی‘ میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ جیسے جیسے’14 اگست‘ قریب آ رہی ہے جشن آزادی کی گہما گہمی بڑھتی جا رہی ہے