کراچی میں جشن آزادی کی تیاریاں

یوم آزادی قریب آتے ہی کراچ میں سبز پرچموں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے

ایک اسٹال پر شہری اپنی پسند کے بیجز خریدنے میں مصروف ہیں

ایک اسٹال پر رکھے بانی پاکستان قائداعظم کی تصویر اور سبز پرچم والے بیجز

شہری گھروں اور گاڑیوں پر لگانے کے لیے بڑے بڑے پرچم خریدنے بازاروں کا رخ کررہے ہیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں ان دنوں سبز پرچموں کی فروخت عروج ہر ہے

بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی پرچم اور جھںڈیاں خرید کر اپنے گھر سجاتے ہیں

عید کے بعد شہری جشن آزادی منانے کیلئے بازاروں کا رخ کررہے ہیں، کوئی سبز پرچم خریدرہا ہے تو کوئی جھنڈیاں۔

شہر کی مختلف مارکیٹوں میں لگائے گئے اسٹالز پر ہر سائز کے سبز پرچم فروخت ہورہے ہیں

شہر میں جگہ جگہ جھنڈوں اور بیجز کے اسٹالز نظر آرہے ہیں

یوم آزادی کی مناسبت سے بیجز، جھنڈوں اور جھنڈیوں کے علاوہ سبز رنگوں والی جیولری اور چوڑیاں بھی فروخت ہورہی ہیں