بھارت میں سمندری طوفان ’ہد ہد‘ سے تباہی کے مناظر

جنوب مشرقی ریاست آندھر پردیش اور اڑیسہ میں حکام نے متاثرہ افراد کی بحالی کی لیے کوششیں تیز کر دیں ہیں۔

حکام نے ان علاقوں سے لگ بھگ چار لاکھ لوگوں کو طوفان سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا۔

طوفان میں سب سے زیاد نقصان آندھر پردیش کے ساحلی شہر ویشاکاپٹنم میں ہوا۔

طوفان سے بڑے پیمانے پر گھر منہدم ہوئے اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔

درخت اور کھمبے گرنے سے بجلی اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

طاقتور سمندری طوفان 'ہُدہُد' اتوار کو بھارت کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔

طوفان سے بھارتی ریاست آندھر پردیش میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔

طوفان کی وجہ سے پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔