بھارت میں انتخابات کی گہما گہمی عروج پر

بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات کے لیے انتخابی مہم کی گہما گہمی عروج پر ہے۔

اپریل کی سات تاریخ کو بھارتی الیکشن شروع ہوں گے جو 12 مئی تک جاری رہیں گے۔

پارلیمانی انتخابات کا یہ عمل نو مرحلوں پر مشتمل ہو گا۔

حکمران جماعت یعنی کانگریس کے نوجوان رہنما راہول گاندھی انتخابی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔

بھارتی پارلیمان کی 543 نشستوں میں سے حکومت سازی کے لیے 272 اراکین کی حمایت ضروری ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزارت عظمٰی کے اُمیدوار نریندر مودی سیاسی مہم کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں۔

بھارت کے الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 81 کروڑ چالیس لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

ووٹروں کی یہ تعداد یورپ کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے اس لیے انھیں دنیا کے سب سے بڑے انتخابات کہا جا رہا ہے۔

بھارت کے موجودہ وزیراعظم منموہن سنگھ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے پر عملی سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

الیکشن مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑا بھی ہوا۔